May 14, 2026

MA Urdu at MGM University: Career Opportunities Through Urdu Language and Literature

اردو زبان و ادب کے ذریعے روزگار کے مواقع

سیکڑوں اور بھی دنیا میں زبانیں ہیں مگر

جس پہ مرتی ہے فصاحت وہ زباں ہے اردو

تمہید (Introduction):

ہندوستان ایسا ملک ہے جہاں تہذیبوں اور زبانوں کا مسلسل اور مستقل تصادم رہا۔ دیگر ممالک میں تہذیبیں و زبانیں آتی رہیں اور گزرتی رہیں لیکن یہاں جو تہذیبیں آ ئیں وہ واپس نہ گئیں بلکہ یہیں کی ہو کر رہ گئیں جس کے ذریعے نئی تہذیبوں اور نئی زبانوں کا جنم ہوا۔ اسی طرح  اردو زبان  نے بھی جنم لیا۔ زبان کی چاشنی و شیرنی نے  بہت جلد   اسے عام و خاص میں مقبول کر دیا۔اردو زبان مہذب و دلکش زبان ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر ایک پوری تہذیب کو سمیٹے ہوئے ہے۔اردو ادب کی چاشنی   جہاں دلوں میں محبت گھولتی ہے ۔فرد کو مہذب انسان بناتی ہے تو وہیں آج کے دور میں اردو زبان میں روزگار کے مواقع پہلے سے کہیں زیادہ وسیع اور متنوع ہو چکے ہیں۔

کورس کی خصوصیات (What is the Course):

ایم جی ایم یونیورسٹی کے زیر انصرام انسٹی ٹیوٹ آف انڈین اینڈ فارین لینگویجز میں جاری اردو میں ماسٹر آف آرٹس (ایم ۔ اے) (پوسٹ گریجویٹ )پروگرام دو سال پر مشتمل ہے ۔ ایم ۔ اے کا نصاب اردو زبان و ادب کی تمام  شعری ونثری و  اصنافِ ادب کے مختلف گوشوں کا احاطہ کرتا ہے اور وہیں کچھ ایسے مضامین بھی اس کورس میں شامل کیےگئے ہیں جو روزگار پر محیط ہے ۔ یہ طلبہ کی ذہن سازی کرتےہیں اور غور و فکر پر اکساتے ہیں  ساتھ ہی یہ مضامین طلبہ کی تخلیقی، تنقیدی و تحقیقی تحریری صلاحیتوں کی نشوونما کےلیے معاون و مدد گار ہیں۔ 

ایم اے اردو ہی کیوں؟(Why MA Urdu):

اردو میں ماسٹرس ڈگری کا حصول طالب علم کےلیے ترقی کا زینہ ہے اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔ آج اردو زبان صرف درس و تدریس تک ہی وابستہ نہیں ہے بلکہ صحافت  نگاری، ترجمہ نگاری، مدیر، اشاعتی ادارے،سرکاری دفاتر، آ ئی ٹی کے علاوہ آفیشل لینگویج آفیسر،لینگویج ٹرینر، پروگرام اینکر، بلاگ رائٹر،ٹورسٹ گائیڈ، مصنف، شاعر، ڈرامہ نگار، مکالمہ نگار، نغمہ نگاربن کر بھی پہچان بنا سکتے ہیں۔ آج اردو زبان صرف اظہار کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ روزگار کا ایک اہم وسیلہ بن چکاہے۔

روز گار کے ذرائع (Career Options) : ایم اے اردو مکمل کرنے کے بعد روزگار کے کافی مواقع مل سکتے ہیں  جو درج ذیل ہیں:

. 1تدریس (Teaching):

  • اسکول ٹیچر (TGT/PGT): سرکاری اور نجی اسکولوں میں اردو ٹیچر بن سکتے ہیں۔
  • کالج لیکچرر (Lecturer): نیٹ (NET) یا سیٹ (SET) پاس کرنے کے بعد اردو لکچرر بن سکتے ہیں۔
  • یونیورسٹی پروفیسر: پی ایچ ڈی (PhD) کے بعد یونیورسٹی میں شعبہ اردو کے استادسکتے ہیں۔ 

2.   میڈیا اور صحافت (Media and Journalism):

  • پرنٹ میڈیا: اردو اخبارات، جرائد اور میگزین میں ایڈیٹر، سب ایڈیٹر، یا رپورٹر بن سکتے ہیں۔
  • الیکٹرانک میڈیا: نیوز چینلز میں اینکر، نیوز پروڈیوسر، یا اسکرپٹ رائٹربن سکتے ہیں۔
  • ڈیجیٹل میڈیا: بلاگ رائٹنگ، مواد کی تخلیق (Content Creation) اور ویب سائٹس کے لیے اردو مواد لکھ سکتے ہیں۔ 

3. ترجمہ اور مواد کی تخلیق (Translation & Content Writing):

  • مترجم (Translator): عربی، فارسی، ہندی یا انگریزی سے اردو (یا اردو سے دیگر زبانوں) میں ترجمہ، بشمول عدالتی، حکومتی اور تکنیکی ترجمہ کر سکتے ہیں۔
  • مواد نگار (Content Writer): اشتہارات، کتابوں، اور ویب مواد کے لیے مواد تیار کرسکتے ہیں۔ 
  • آن لائن فری لانسنگ : مختلف ویب سائٹس  جیسے Fiverr, Upwork, Freelancerپر اپنی خدمات پیش کر کے عالمی کلائنٹس کے ساتھ کام کرسکتے ہیں۔
  • ادبی ترجمہ: کہانیوں، ناولوں، اور مقالوں کا ایک زبان سے دوسری زبان میں ترجمہ کرسکتے ہیں۔
  • تکنیکی اور کاروباری ترجمہ: کمپنیوں کے دستاویزات، ویب سائٹس، اور مینول کا ترجمہ کر سکتے ہیں۔
  • ٹورسٹ گائیڈ: تاریخی مقامات پر سیاحوں کو ان کی زبان میں معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔
  • سب ٹائٹلنگ: ویڈیوز اور فلموں کے لیے ترجمہ کرسکتے ہیں۔ 

4. ادبی اور ثقافتی میدان (Literary & Cultural Field):

  • ادارت (Editing): کتابوں کی تدوین اور پروف ریڈر بن سکتے ہیں۔
  • فنکار/داستان گو: مشاعروں، قوالی، مرثیہ خوانی، اور داستان گوئی کے روایتی اداروں میں کام کرسکتے ہیں۔
  • اسکرپٹ رائٹنگ: فلموں، ڈراموں، اور ریڈیو کے لیے اسکرپٹ لکھ سکتے ہیں۔ 

 

 

Author: Dr. Aswad Gowher
Asst. Professor of Urdu
IIFL. MGMU
[email protected]
Mob: 9370501997