M.A. (Urdu)

Institute of Indian & Foreign Languages

ایم ۔ اے (اردو) کا خاکہ

اردو میں ماسٹر آف آرٹس (ایم ۔ اے) پوسٹ گریجویٹ پروگرام دو سال پر مشتمل ہے ۔ ایم ۔ اے کا نصاب اردو زبان و ادب کی تمام نثری و شعری اصنافِ ادب کے مختلف گوشوں کا احاطہ کرتا ہے اور اردو زبان و ادب کی تاریخ کے ہر دور پر محیط ہے ۔ یہ طلبہ کی ذہن سازی کرتا ہے اور غور و فکر پر اکساتا ہے ۔ طلبہ کی تخلیقی، تنقیدی و تحقیقی تحریری صلاحیتوں کی نشوونما کےلیے معاون و مدد گار ہے ۔

اردو زبان کی شیرنی ، مٹھاس و چاشنی سے کون واقف نہیں ۔ یہ مہذب و دلکش زبان ہے ۔ تسلیم شدہ یونیورسٹی سے اردو میں ماسٹرس ڈگری کا حصول طالب علم کےلیے ترقی کا زینہ ہے اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے، شخصیت میں نکھار کے ساتھ روزگار کے ذراءع و دروازے کھلتے ہیں ۔ وہ ٹیچر یا پروفیسر بن کر اپنے علم سے نئی نسل کو فیض یاب کر سکتا ہے ۔ سبھی لوگ جانتے ہیں کہ درس و تدریس کا پیشہ نہایت مقدس اور قابلِ تعظیم ہے ۔ زمانہ موجودہ میں ماس میڈیا، ٹیلی ویژن فلم کے میدان میں بہتر اردو بولنے اور لکھنے والوں کی بڑی اہمیت ہے ۔ فلموں پر تو اردو نے قبضہ جما رکھا ہے ۔ ٹیلی ویژن کی دنیا نہایت وسیع ہے معقول و مناسب الفاظ کا استعمال اور طرزِ ادائیگی لوگوں کا دل موہ لیتی ہے ۔ یہ ہنر شخصیت میں چار چاند لگا دیتا ہے ۔ عمدہ طرزِ گفتگو سے شخصیت بنتی ہے ۔ اعلیٰ و ارفع سطح پر اردو کی تعلیم گفتگو کے ہنر کو پیدا کرتی ہے ۔

ترجمہ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں یہ ایک ایسا شعبہَ ہے کہ ادب سے لیکر زندگی کے ہر شعبہَ میں کار آمد ہے ۔ اردو زبان کا ادب اخلاقےات کا درس دیتا ہے ۔ اس تےز رفتار زندگی میں نئی نسل اخلاقیات سے بے گانہ ہوتی جا رہی ہے ۔ اس صنعتی دور میں ہر شئے کارخانہ میں بنائی جا سکتی ہے اردو زبان کی تدریس آدمی کو انسان بناتی ہے اس زبان کی اعلیٰ تعلیم انسانیت

کلیدی نکات: ۔

موضوع سے بھر پور مواد اور ہنر کو فروغ دینے والا نصاب
قومی اور بین الاقوامی سیمینار
معلوماتی ورک شاپ
نامور شعراء، ادبا و ماہرینِ تعلیم کا خصوصی و معلوماتی لیکچر و تقریر
طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت کو پروان چڑھانا
درجِ ذیل صلاحیتوں کی نشوو نما

(i)حسبِ موقع و ہمہ جہت موضوعات پر تحریری صلاحیت

(ii)ابتدائی جماعتوں سے لیکر اعلیٰ سطح تک تدریسی صلاحیت

(iii)صحافتی و مدیرانہ صلاحیت ، اخبار، رسائل، جریدے وغیرہ

(iv)تکنیکی تحریر کی صلاحیت ; تجارت پیشہ کمپنیوں کےلیے حسبِ ضرورت تحریری صلاحیت

(v)تقریری صلاحیت

(vi)فیس 10,000 سالانہ

روزگار کے مواقع:

پبلیشنگ اداروں سے منسلک روزگار

تعلیمی اداروں میں روزگار

میڈیا اور تفریحی ذراءع سے متعلق روزگار

فلم، ٹیلی ویژن، ڈائیلاگ، کہانیاں ، گیت وغیرہ

تھیٹر، ڈرامہ کمپنیاں ، مکالمہ نگاری و ادائیگی

اشتہارات

داخلے کے لئے قابلیت و

داخلے کے لئے قابلیت و طریقہَ کار: ۔

(i)منظور شدہ یونیورسٹی سے بی ۔ اے کامیاب

(ii)بی ۔ اے پچپن فی صد%۵۵ نشانات لازمی

(iii)اردو بولنے، لکھنے، پڑھنے میں مہارت
   
(iv)حسبِ میرٹ داخلے

(v)عارضی داخلے جاری ہو چکے ہیں